کورونا وائرس چین کی لیبارٹری میں تیارکیے جانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکا کا اعتراف

 واشنگٹن: امریکا کی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس چین کی لیبارٹری میں تیار کیے جانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

امریکا کے ڈائرکٹر آف نیشنل انٹلیجنس کے دفتر کی 4 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ کووڈ 19 یا کورونا وائرس کی چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری میں تیار کرنے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

امریکی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ  ہے کہ یہ بات اب تک  ثابت نہیں ہوسکی  ہےکہ عالمی وبا کورونا وائرس کی ابتدا ووہان کی لیبارٹری سے ہوئی۔ سی آئی اے سمیت دیگر ایجنسیاں اب تک کورونا وائرس کی ابتدا کے مقام کے تعین میں ناکام رہی ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی ابتدا 2019 چین کے شہر ووہان سے ہوئی تھی جس میں کروڑوں افراد مبتلا ہوئے اور جان سے گئے۔ امریکا نے چین پر وائرس ووہان کی لیبارٹری میں تیار کرنے کا الزام عائد کیا تھا  تاہم چین نے متعدد مرتبہ ان الزامات کو مسترد کیا۔