پنجاب میں صحت کارڈ منصوبہ محدود کردیا گیا۔ پنجاب مفت آٹا اسکیم میں رجسٹرڈ افراد کارڈ سے مفت علاج کے اہل ہوں گے۔
یکم جالائی سے صحت کارڈ پرگائنی آپریشنز بند اور نجی اسپتالوں میں دل کے مریضوں کے علاج پرتیس فیصد ادائیگی مریض کو کرنا ہو گی۔
بینظرانکم سپورٹ سروے کے مطابق استطاعت رکھنے والوں کاعلاج نہیں ہوگا، سی سیکشن، نارمل ڈلیوری کے کیسزسرکاری اسپتالوں میں بھیجے جائیں گے،کابینہ کی منظوری کے بعد پنجاب ہیلتھ کمپنی نے اسٹیٹ لائف انشورنس کوخط لکھ دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب مفت آٹااسکیم میں رجسٹرڈ افراد مفت علاج کے اہل ہوں گے، صحت کارڈ کی نئی پالیسی کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، پروگرام کو دیر تک مالی مستحکم کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا۔