پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف نااہلی کیس کو غیرمؤثر قرار دے دیا۔
ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے انعام اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین جب وزیر اعظم بنے تھے تو ان کے خلاف نااہلی کیس دائر کیا تھا۔
جس پر پشاور کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی چئیرمین نے این اے 35 کے لیے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی کیونکہ پی ٹی آئی سربراہ نے بیٹی ٹیریان کوکاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ صادق اور آمین نہیں رہے، اس لیے نااہل قرار دیا جائے۔
عدالت نے درخواست کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی سے یہ سیٹ چھوڑ چکے ہیں، اس لیے اس حلقے سے ان کی نااہلی درخواست قابل سماعت نہیں۔
عدالت نے نااہلی درخواست مزید قابل سماعت نہ ہونے پر کیس نمٹا دیا۔