پرویز خٹک نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ تین چار دنوں میں کرنے کا عندیہ دیدیا

خیبرپختونخوا کی سیاست میں بڑی تبدیلی متوقع ہے، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ تین چار دنوں میں کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز خٹک نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ تین چار دنوں میں کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کا ساتھ دینے کے لئے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز پی ٹی آئی سے مستعفی ہوں گے، نوشہرہ اور پشاور کے کچھ منتخب تحصیل چئیرمین اور مئیر بھی اجتماعی استعفیٰ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پرویز خٹک جلد مانکی شریف اجلاس بلائیں گے جس میں معاملات کو آخری شکل دی جائے گی۔