خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ون کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیووائرس پشاور کے علاقے نرے خوڑ کے ماحولیاتی نمونے میں پایا گیا۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق پشاور میں چوتھی دفعہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
پشاور میں پایاگیا وائرس افغانستان کے علاقے اسد آباد کے وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال ملک میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے، ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے 3 سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی تھی۔