خیبرپختونخوا میں قدرتی آفات سے جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے معاوضہ دگنا کردیا 

پشاور: خیبرپختونخوا میں قدرتی آفات کے دوران جاں بحق ہونیوالوں کے ورثاکیلئے معاوضہ دگنا کردیا گیا۔

جاں بحق کے ورثاء کو 5 کی بجائے 10 لاکھ روپے ملیں گے‘ شدید زخمیوں کو 3 لاکھ دیگر زخمیوں کو 50 ہزار ملیں گے۔

 محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نگران صوبائی حکومت نے قدرتی آفات میں زخمیوں اور اموات کی صورت میں ورثا کیلیے ریلیف کمپنسیشن ایکٹ کیتحت امدادی رقم میں اضافہ کردیا۔

ترجمان کے مطابق  قدرتی آفات میں اموات کی صورت میں ورثا کو فی فرد 10 لاکھ روپے ملیں گے۔  اس سے قبل جاں بحق افرادکے ورثا کو 5 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جاتی تھی۔

  علاوہ ازیں شدید زخمیوں کو 3 لاکھ روپے ملیں گے جب کہ دیگر زخمیوں کو 50,000روپے ملیں گے۔