مردان: خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں ڈی ایس پی فاروق زمان پر فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مردان میں چوکی غونڈو کے قریب نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی کاٹلنگ فاروق زمان شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ڈی ایس پی فاروق زمان معمول کے گشت پر تھے، جب نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا، اور فائرنگ سے فاروق زمان زخمی ہو گئے، جس پر انھیں طبی امداد کے لیے ایم ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فی الوقت یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حملہ آور کتنے تھے اور ڈی ایس پی کو کتنی گولیاں لگی ہیں، ڈی ایس پی کو نشانہ بنانے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔