پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر شکیل احمد خان کو 8 ویں بار گرفتار کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شکیل احمد خان کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔
اینٹی کرپشن کیس میں ملاکنڈ جیل سے رہائی کے فوراً بعد پولیس نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شکیل احمد خان کو تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کو مختلف مقدمات میں مسلسل 8ویں مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف لیویزپوسٹ تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔