سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنما شہریار خان آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران بنگش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان اپنے بہادر بھائی شہریار خان آفریدی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ دعاء ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کرے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل دے۔
پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے بھی شہریار خان آفریدی کی ہمشیرہ کی وفات پر نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
خیال رہے کہ اس وقت شہریار آفرید جیل میں ہیں۔آج سے ایک ماہ قبل 13 جون کو ہی شہریار آفریدی کے بھائی کا بھی انتقال ہوا تھا۔ سابق رکن قومی اسمبلی اپنے بھائی کا جنازہ نہیں پڑھ سکے تھے۔