پشاور: کرم میں اراضی تنازع پر حکومتی جرگہ کی سرپرستی میں فریقین کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدہ طے پاجانے کے بعد فریقین کے مابین سیزفائر کردیا گیا ہےا ور تمام مورچے خالی کرا کے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سنھال لیے ہیں۔
محکمہ داخلہ کے ذرائع کاکہنا ہے کہ ایک سال کے لیے امن تیگہ رکھ دیا گیا ہے جو فوری نافذ ہو گا، ذرائع کے مطابق کرم کے تمام بند راستوں کو فوری طور پر کھول دیا گیا ہے۔
معاہدے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والے کسی بھی فرد کو تحفظ نہیں دیا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں 12 کروڑ روپے جرمانہ اور قانونی کارروائی ہوگی۔