خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ میں ردوبدل کی سمری دوبارہ گورنر کو ارسال

پشاور:نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردوبدل کی سمری دوبارہ گورنر کو بھیج دی۔

 وزیرصنعت عدنان جلیل کو ڈی نوٹیفائی کرنے اور مشیر کھیل مطیع اللہ کو وزیر بنا کر صنعت کی وزارت دینے اور اشرف اللہ کو معاون خصوصی ٹیکنیکل ایجوکیشن بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

  اے این پی نے عدنان جلیل کو وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر عدنان جلیل نے کہاکہ انہیں ہٹانے کی سمری دوبارہ گورنر کو بھیجی گئی ہے۔انہوں نے اگر کچھ غلط کیا ہے تو وزیراعلیٰ ان سے پوچھتے۔

 عدنان جلیل نے مزید کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، معلوم نہیں انہیں کیوں ہٹایا جا رہا ہے؟ ایمانداری سے کام کر رہا ہوں اور کرپشن نہیں ہونے دی۔