پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے ساتھیوں سمیت نئی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق محمود خان ساتھیوں سمیت کسی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہوںگے ۔
خیال رہے کہ سابق سینئر مرکزی رہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک نے اپنی نئی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کا اعلان کیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے سابق ارکان شامل ہو رہے ہیں۔