خیبرپختونخوا میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز سے معاونت لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پشاور سینٹرل پولیس آفس میں محرم کے دوران سیکیورٹی اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا۔
پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا میں پشاور سمیت صوبے کے 8 اضلاع حساس قرار دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حساس اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔