پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9۔25فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 25.9فیصد رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.5فیصد ہوسکتی ہے، مالی سال 2024 میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 8فیصد ہوسکتی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق درآمدات پر پابندیاں پروگرام کے خاتمے تک ہٹا دی جائیں گی، پاکستان کا مالیاتی خسارہ معیشت کا 7.5فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے پروگرام پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کی جائیگی، حکومت سٹیٹ بینک سے نیا قرض نہیں لے گی، اگلے سال پیٹرولیم لیوی ایک ہزار ارب روپے سے بھی تجاوز کرنے کاامکان ہے۔

 پاکستان کو دسمبر 2023تک ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل کے تحت 12 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مانیٹری پالیسی میں سختی لانا ہوگی، مالیاتی خسارہ کم کرنے کے لئے صوبوں کو سرپلس بجٹ دینا ہوگا۔