اوورسیز پاکستانیوں نے چھ ماہ میں تقریباً 17 ارب 84 کروڑ ڈالرز وطن بھیجے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024ء میں 3.07 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے، رپورٹ کے مطابق دسمبر 2024ء کی ترسیلات دسمبر 2023ء سے 29 فیصد زائد رہیں۔
سعودی عرب سے پاکستانیوں نے 77 کروڑ جبکہ عرب امارات سے 63 کروڑ ڈالرزوطن بھیجے۔برطانیہ سے اوورسیز پاکستانیوں نے 45 کروڑ، یورپ سے 36 کروڑ اور امریکا سے28 کروڑ ڈالرز بھیجے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستانیوں نے 33 فیصد زائد رقوم پاکستان بھیجیں۔پاکستانیوں نے گزشتہ 6 ماہ میں 17 ارب 84 کروڑ ڈالرز وطن بھیج کر ریکارڈقائم کر دیا۔