پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران 18 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کیے، جن کے مطابق مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، دال مونگ کی قیمت 2.56 فیصد بڑھی، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ چینی 1.23 فیصد، گھی، بریڈ، لہسن اور جلانے کی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھیں۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق، مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں 31.40 فیصد کمی آئی، آلو 10.36 فیصد سستے ہوئے، انڈے 5.96 فیصد اور دال چنا 1.64 فیصد سستی ہوئی۔ اس کے علاوہ پیاز، چاول اور دال ماش کی قیمتوں میں بھی کمی آئی۔