خیبرپختونخوا؛ نگراں وزیر صنعت کابینہ سے فارغ، گورنر نے سمری پر دستخط کردیے

پشاور: گورنرخیبرپختونخوا نے نگران وزیر صنعت وفنی تعلیم عدنان جلیل کو کابینہ سے فارغ کرنے کی سمری پر دستخط کردیے۔

ذرائع کے مطابق عدنان  جلیل کو کابینہ سے فارغ کیے جانے کے بعد معاون خصوصی برائے کھیل وامور نوجوانان مطیع اللہ وزارت کا حلف لیں گے اور

وزارت کھیل وامور نوجوانان کے ساتھ صنعت وحرفت کے محکمے کا قلمدان بھی سنبھالیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اشرف اللہ داوڑ کو معاون خصوصی کے طور پر حکومتی ٹیم کا حصہ بنایاجائے گا اور انھیں فنی تعلیم کے محکمہ کا قلمدان سونپاجائے گا۔