سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز محتاط انداز میں ہوا اور صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 100 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے کو ملی جس کا تسلسل دوپہر بارہ بجے تک دیکھنے کو ملا۔


دوپہر بارہ بجے کے قریب انڈیکس 227.48 پوائنٹس کی تیزی کو چھو گیا تھا، بڑھوتری کا تسلسل کاروبار کے اختتام تک جاری رہا۔

رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 303.20 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45398.31 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.67 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 15 کروڑ 73 لاکھ 45 ہزار 932 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 60 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔