لاہور: وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل آن لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پہلے سے بنے ہوئے پاسپورٹ کی صرف تجدید آن لائن کروائی جا سکے گی۔
امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور نادرا کے باہمی اشتراک سے منصوبے کو مکمل کر لیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پاسپورٹ کی آن لائن تجدید کے لئے فیس ابھی مقرر نہیں کی گئی۔فیس مقرر ہونے پر پراجیکٹ کو باقاعدہ طور پر نافذالعمل کر دیا جائیگا۔
آن لائن پاسپورٹس کی ڈلیوری بذریعہ ڈاک کی جائیگی۔تجدید کے لئے ڈیجیٹل تصویر اور قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا۔
فیس کی ادائیگی کے لئے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کا استعمال کیا جا سکے گا۔
نئے پاسپورٹ بنوانے کے لئے سائلین کو دفاتر جانا ہو گا۔