پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب 22 کروڑ ڈالر کا اضافہ

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر  میں 4 ارب 22 کروڑ 68 لاکھ ڈالر  کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 14 جولائی تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب چھ کروڑ ڈالر رہے۔ 

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 ارب 20 کروڑ ڈالر اضافے سے 8 ارب 72 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر سعودی عرب، آئی ایم ایف اور متحدہ عرب امارات سے موصول ہونے والی رقوم کے سبب بڑھے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 33 کروڑ ڈالر رہے۔