پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیِزی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 15 ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سوا سال بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے آخری دن کے ایس ای 100 انڈیکس 15 ماہ بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
پی ایس ایکس میں کاروبار کے دوران 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک موقع پر 46 ہزار 29 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سوال سال بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوئی ہے۔