اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذارئع کے مطابق کچھ عرصے سے پارٹی قائدین زاہد خان کو نظر انداز کرتے آرہے ہیں جس کے پیش نظر زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ذاہد خان جلد پارٹی ترجمانی کا عہدہ چھوڑ کر اے این پی سے مستعفی ہوں گے اور امکان ہے کہ زاہد خان ن لیگ یا پی پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں۔

پارٹی میں شامل کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے زاہد خان سے ملاقات کرکے باضابطہ دعوت بھی دے دی۔

خیال کیا جارہا ہے کہ زاہد خان ن لیگ یا پیپلزپارٹی میں سے کسی ایک جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔

زاہد خان 40 سال سے اے این پی میں ہے، زاہد خان 32 سال مرکزی ترجمان اور دو بار سینٹر رہ چکے ہیں۔