سوات: گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق

سوات کے علاقے بحرین میں گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بحرین میں گھر پر پہاڑی تودہ گرنے کے واقعے میں ملبے تلے دبے 3 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ ٔپوٹھوہارسمیت پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اورسندھ میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزیدموسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،پنجاب، سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،خیبر پختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی،جبکہ زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی اور دالبندین میںدرجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔