زیتون کا تیل آپ کو ڈیمنشیا سے بچا سکتا ہے

ایک تحقیق کے مطابق مارجرین یا مایونیزکے بجائے زیتون کے تیل کا روزانہ استعمال ڈیمنشیا جیسی بیماری سے بچاؤ میں بہت مفید ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں 55 ملین سے زیادہ افراد ڈیمنشیا میں مبتلا ہیں۔ سالانہ ڈیمنشیا کے ایک کروڑ نئے کیسز سامنے آتے ہیں اور عمر رسیدہ افراد میں اموات کی ساتویں بڑی وجہ ڈیمنشیا ہی ہے۔

ڈیمنشیا کی سب سے بڑی شکل الزائمر کی بیماری ہے۔ یہ بیماری متحدہ امریکہ میں 65 سال سے زیادہ عمر کے 6.7 ملین افراد کو متاثر کرتی ہے۔

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ روزانہ آدھا چمچ زیتون کا تیل استعمال کرتے ہیں ان میں ڈیمنشیا میں مبتلا ہونے کے امکانات 28 فیصد کم ہوتے ہیں جو زیتون کا تیل استعمال نہیں کرتے۔

اولیک ایسڈ کا ذہنی صحت میں کردار

اوبرن یونیورسٹی کے ہیریسن کالج آف فارمیسی کے پروفیسر ڈاکٹر امل خلیل کادومی نے زیتون کے تیل اور الزائمر بائیو مارکرز کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا ہے۔ ان کے 2022 کے مطالعے میں ڈیمنشیا پر زیتون کے تیل کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ڈاکٹرامل خلیل کدومی اور ان کے ساتھیوں نے یہ دریافت کیا کہ زیتون کا تیل دماغ کی حفاظت کرسکتا ہے، یادداشت کو بہتر بنا سکتا ہے اور الزائمر بائیومارکر کو کم کرسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیتون کے تیل میں پایا جانے والا اولیک ایسڈ مؤثرکردارادا کرتا ہے۔

زیتون کا تیل کتنا استعمال کرنا چاہئیے؟

تحقیق کے مطابق روزانہ زیتون کے تیل کی کم سے کم مقدار2 کھانے کے چمچ اور زیادہ سے زیادہ 3 کھانے کےچمچ استعمال کرنے چاہئیے۔