مون سون میں کون سی سبزی قوت مدافعت بڑھا سکتی ہے

بظاہر کڑوا مگر صحت کے لئے بے حد مفید کریلا، جسے کھانے کے بے شمار فوائد ہیں، مگر اکثر لوگ کڑواہٹ کی وجہ سے اس سبزی کو پسند نہیں کرتے

برسات کے موسم جہاں اطراف میں پھیلے جراثیم انسانی صحت کےلئے خطرہ بن جاتے ہیں، وہیں کریلا انسان کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور جراثیم کو اثرانداز نہیں ہونے دیتا۔

ذائقہ میں کڑوا ہونے کے باوجود یہ ہماری صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس وجہ سے اسے اپنی غذا میں شامل کرنا ضروری ہے. مون سون کے موسم میں یہ زیادہ فائدہ مند ہوجاتا ہے۔

یہ اینٹی آکسائیڈنٹس کا ایک ذریعہ ہے جو ہمیں بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو بھی کریلا کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

بہت سے لوگ اس کے تلخ ذائقے کی وجہ سے اسے کھانا پسند نہیں کرتے ہیں۔ مگرآپ کریلے کو گوشت، قیمے ، دال اور سبزیوں کے ساتھ ملا کر بھی کھا سکتے ہیں۔

کریلا قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں بہت مفید ہے۔ اس کے استعمال سے انسان موسمی بیماریوں کا شکار ہونے سے بچاتا ہے۔

برسات کے موسم میں لوگوں کو کئی طرح کی موسمی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے کریلے کا استعمال اپنا معمول بنالیں۔