صوابی:پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ صوابی میں پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔
شہرام ترکئی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بڑی تعداد میں پولیس اہلکار میرے گھر ترکئی ہاؤس پر آئے تھے۔
انہوں نے کہاکہ خیبر میں پولیس پر حملہ ہوا، آئی جی اپنے وسائل دہشت گردوں کیخلاف استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس وسائل پی ٹی آئی کیخلاف اور سیاسی وابستگیاں تبدیل کرنے کیلئے استعمال نہ کریں۔