مانسہرہ:خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرگئی۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ نواحی علاقے پوٹھہ شاہ کوٹ میں آیا، ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور 3 بچے شامل ہیں۔
دوسری جانب ایبٹ آباد اور گردونواح میں بھی شدید بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔
ایوب میڈیکل کمپلیکس، بلال ٹان، حسن ٹان اور مانسہرہ روڈ پرطغیانی سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔
امدادی ٹیموں نے متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔