قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیاکپ کیلئے 17 رکنی اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سعود شکیل کو افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم وہ ایشیاکپ کے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔
قومی سلیکشن کمیٹی نے جس میں انضمام الحق کے علاوہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن شامل ہیں کپتان بابراعظم سے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیم کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
ایشیاکپ کیلئے 17 رکنی پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے
کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، فخرزمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، طیب طاہر، محمد رضوان، محمد حارث، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد نواز، اسامہ میر، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
افغانستان کے خلاف سیریز کا 18 رکنی اسکواڈ مندرجہ ذیل ہے
کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، فخرزمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، طیب طاہر، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد حارث، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد نواز، اسامہ میر، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
کیٹگری: کھیل