پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ پارٹی چیئرمین کو آئینی حق نہیں دیا جارہا۔
پشاور سے جاری اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بابر اعوان ایڈووکیٹ چیئرمین پی ٹی آئی کا پیغام لے کر آئے ہیں۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ "چیئرمین نے کہا ہے انہیں ڈی کلاس یا اس سے بھی بدتر حالات میں رکھیں پھر بھی مؤقف سے نہیں ہٹیں گے۔"
انکا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ چیئرمین پی ٹی کو آئینی حق نہیں دیا جارہا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے کہ اس کیس کو جلد سنا جائے۔