خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ میں شامل 25 ارکان نے اپنے استعفے نگران وزیراعلیٰ کو دے دیئے ہیں۔
گزشتہ روز خیبرپختون خوا کی نگران کابینہ کے 19 ارکان نے نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کو اپنے استعفے بھیج دیئے تھے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران کابینہ میں شامل مزید 6 ارکان کے استعفے بھی وزیراعلیٰ کو موصول ہوگئے ہیں۔
اعظم خان کو موصول ہوچکے ہیں، جس کے بعد صوبائی نگران وزرا کو ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا۔
گزشتہ روز نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے 19 ارکان اسمبلی کے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دیگر ممبران بھی جلد وزیر اعلیٰ اعظم خان کو اپنے استعفے جمع کرائیں گے، اور وزیراعلیٰ کابینہ اراکین کے استعفوں سمیت سمری جمعے کو گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کو ارسال کریں گے۔