خیبر پختونخوا کے محکمہ وائلڈ لائف نے ضلع مالاکنڈ میں ایک گھر سے ایک سیاہ ریچھ اور تین بندروں سمیت چار جنگلی جانور برآمد کئے ہیں۔
وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ نے بٹ خیلہ کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں آٹھ ماہ کے سیاہ ریچھ کے بچے اور صرف چند ماہ کے تین بندروں کو غیر قانونی طور پر رکھا گیا تھا۔
چھاپے کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف صوبے کے وائلڈ لائف قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سیاہ ریچھ کو پشاور کے چڑیا گھر جبکہ بندروں کو مالاکنڈ وائلڈ لائف سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔