ٹوئیٹر کی جانب سے صارفین کے لئے ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) اکاؤنٹ کی تصدیق کی سالانہ فیس 84 ڈالر مقرر کی گئی ہے اُور صرف یہ فیس ادا کرنے والے ہی ٹوئٹ ڈیک نامی سہولت کا استعمال کر سکیں گے۔
ٹوئٹ ڈیک کے ان چارچز سے ٹوئٹر کی آمدنی بڑھے گی کیونکہ ادارے کی آمدنی کم ہو رہی ہے اُور اِس کے آپریشنل اخراجات برداشت کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔
ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر خریدنے کے بعد سے سماجی رابطہ کاری کے اس پلیٹ فارم میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں کمپنی کا نام تبدیل کرنا بھی شامل ہے اُور اب ٹوئیٹر کی بجائے اِسے ’ایکس‘ کہا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ جو لوگ سبسکرپشن فیس ادا نہیں کرتے پلیٹ فارم ان کے لیے روزانہ پڑھی جانے والی ٹوئٹس کی تعداد کم کردے گا، اب تک صارفین کی اکثریت ایک دن میں ایک ہزار ٹوئٹس پڑھ سکتی ہے۔