گورنر خیبرپختونخوا نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی طرف سے بھیجی گئی کابینہ کی سمری پر دستخط کر دیے۔
خیبرپختونخوا کی نگران صوبائی کابینہ میں 9 وزراء، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں،
سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، جسٹس ریٹائر ارشاد قیصر نگران وزراء کی فہرست میں شامل ہیں۔
دیگر نگران وزراء میں احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس ریٹائر ارشاد حسین شاہ اور سید عامرعبداللہ کے نام شامل ہیں۔
ڈاکٹر ریاض انور اور ڈاکٹر سرفراز علی شاہ نگران وزیراعلیٰ کے مشیر ہوں گے جبکہ ظفراللہ خان کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔