پشاور: خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا۔
کے پی کی نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کابینہ سے حلف لیا۔
نگران وزیراعلی اعظم خان ، آئی جی خیبرپختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام و افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
کابینہ 9 وزرا ، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی پر مشتمل ہے۔
حلف اٹھانے والوں میں سید مسعود شاہ، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل، جسٹس (ر) ارشاد قیصر، احمد رسود بنگش، آصف رفیق ، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس ر ارشاد حسین شاہ اور سید عامر عبداللہ شامل ہیں۔