صومالیہ : ٹک ٹاک، ٹیلی گرام اور ون ایکس بیٹ پر پابندی عائد

‏صومالیہ نے نازیبا مواد اور پروپیگنڈے کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے ٹک ٹاک، میسجنگ ایپ ٹیلی گرام اور آن لائن بیٹنگ ویب سائٹ ون ایکس بیٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔‏

‏صوبائی وزیر جامع حسن خلف نے کہا ہے کہ "وزیر مواصلات نے انٹرنیٹ کمپنیوں کو مذکورہ ایپلی کیشنز کو روکنے کا حکم دیا ہے، جنہیں دہشت گرد اور غیر اخلاقی گروہ عوام میں مسلسل خوفناک تصاویر اور غلط معلومات پھیلانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔‏

‏باغی گروپ الشباب کے ارکان اکثر ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر اپنی سرگرمیوں کے بارے میں پوسٹ کرتے ہیں۔‏

‏یہ فیصلہ صومالی صدر حسن شیخ محمود کے اس بیان کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ الشباب کے خلاف فوجی کارروائی کا مقصد اگلے پانچ ماہ میں القاعدہ سے منسلک گروپ کا خاتمہ کرنا ہے۔‏

‏ٹک ٹاک، ٹیلی گرام اور ون ایکس بیٹ نے فوری طور پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔