متحدہ عرب امارات کا "المشرق بینک" پاکستان میں اپنی شاخیں کھولے گا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں صدر دفتر (ہیڈکوارٹر) رکھنے والا بینک المشرق جلد ہی پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ آپریشنز کا آغاز کرے گا۔
بینک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ "یہ مشارق کی اسٹریٹجک توسیع میں ایک اہم سنگ میل ہے اور پاکستانی معیشت کے ڈیجیٹلائزیشن اور ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس سلسلے میں بینک کے فیصلہ سازوں کے ایک نمائندہ وفد (ایگزیکٹو کمیٹی) کے سینئر نے پاکستان کا دورہ کیا۔ جن میں سید نصیر حسن اور راشد خان شامل تھے۔
متحدہ عرب امارات کا یہ اہم مالیاتی ادارہ بینکنگ کے شعبے میں خواتین کی شمولیت کی خواہش مند خواتین کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
المشرق میں ریٹیل بینکنگ کے گروپ ہیڈ فرنینڈو موریلو نے کہا کہ "پاکستان میں بینکنگ کی خدمات کو توسیع دینا اہم قدم ہے اُور یہ بینک کی توسیع کے اقدامات میں نئے باب کا اضافہ ہے۔ "المشرق بینک چاہتا ہے کہ مقامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کی بنیاد پر ایک مضبوط ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنائے جو پاکستان کے مالیاتی منظر نامے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اُور ملک کا کاروباری طبقہ عالمی معیار کے مطابق جدید بینکاری کی سہولیات کی راہ دیکھ رہے ہیں۔