دنیا بھر میں کئی کمپنیاں ایسے ہوائی جہاز تیار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جو سستی شہری ہوائی سفر ممکن بنائیں اور جن میں یہ صلاحیت بھی ہو کہ وہ کسی بڑے شہر میں کسی بھی جگہ اُتر سکیں۔
اس سلسلے میں جرمنی کی وولوکاپٹر کمپنی نے کامیابی حاصل کی ہے اُور توقع ہے کہ یورپی ائرو سپیس ریگولیٹر اس ہوائی ٹیکسی کو اگلے چند ماہ میں کام کرنے کی اجازت دیدے گی جس کے بعد وہ اسے اولمپکس میں پہلی کمرشل پرواز کے لیے استعمال کریں گے۔
کمپنی کو یقین ہے کہ اگلے سال کے وسط تک سب اس ٹیکسی کی صنعتی تیاری کر لی جائے گی۔
وولوکاپٹر کو پیرس کے وسط کو شہر کے ایئر پورٹ اور ہیلی پورٹ سے جوڑنے کے لیے تین روٹ ملیں گے جبکہ اسے تفریحی مقاصد کے لیے بھی اسے استعمال کیا جا سکے گا۔