پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس بٹ گرام میں جاری ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہے جہاں علی الصبح سے کیبل کار کی 2 تاریں ٹوٹنے کے بعد 8 افراد پھنسے ہوئے ہیں اطلاعات کے مطابق اِن میں 7 طلبہ اُور 1 معلم شامل ہیں۔
علامہ کے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین کے مطابق ایک فوجی ہیلی کاپٹر نے بھی 15 منٹ تک علاقے کا سروے کیا۔ لفٹ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو کھانا پینا اور ادویات پہنچا دی گئی ہیں۔ پاک فوج کے کمانڈوز (ایس ایس جی) آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
تیز ہوا کی وجہ سے ریسکیو میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
انہوں نے کو بتایا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں کیبل کار کے نیچے جال بچھانے کی کوشش کر رہی ہیں اور فوج کا دوسرا ہیلی کاپٹر اس راستے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دوسرا ہیلی کاپٹر مسافروں کو بچانے میں ناکام رہا تو ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اسنارکل کے ذریعے زمین سے اترنے کی کوشش کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شانگلہ کے بشام کے مقامی افراد کو بھی بلایا ہے جنہیں دیامر بھاشا ڈیم کے قریب اسی طرح کے حالات میں امدادی کاروائیاں کرنے کا تجربہ ہے۔
تحصیل الائی کے چیئرمین مفتی غلام اللہ کے مطابق یہ واقعہ صبح 7 بجے اس وقت پیش آیا جب بچے اسکول جا رہے تھے انہوں نے کہا کہ کیبل کار کی دو تاریں ٹوٹ چکی ہیں جس کی وجہ سے وہ تقریبا 3 ہزار فٹ کی بلندی پر معلق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیبل کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بنایا تھا کیونکہ ندی کے پار نقل و حرکت کے لئے کوئی سڑک یا پل موجود نہیں تھی۔