سعودی عرب میں اسلام کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام کے قریب شدید طوفان کے باعث تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔
حجاج کرام جب خانہ کعبہ کا طواف کر رہے تھے تو اُس وقت فیئر مونٹ مکہ کلاک رائل ٹاور ہوٹل میں آسمانی بجلی گری جس سے مکہ مکرمہ کا آسمان رات گئے روشن ہوگیا۔
نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی کے ترجمان حسین القحطانی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ طوفان کی وجہ سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔
قحطانی نے کہا کہ یہ موسمیاتی حالات سال دوہزارپندرہ میں اِسی قسم کے ایک طوفان سے ملتے جلتے ہیں جس میں مسجد الحرام میں نصب ایک کرین گر گئی تھی جس کی زد میں آ کر 100 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے تاہم حالیہ طوفان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔