خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے ہسپتالوں اور بی ایچ یوز میں ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا۔ نگران حکومت نے ادویات کی قلت کی شکایات موصول ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے نام مراسلہ ارسال کر دیا،
مراسلے میں کہا گیا ہےکہ ہسپتالوں اور بی ایچ اوز میں ادویات کی قلت کی شکایات سامنےآئی ہیں۔
جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سروسز سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام ہیلتھ سینٹرز میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ادویات کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
مراسلے میں ہسپتالوں میں ادویات سے متعلق رپورٹ ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔