خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے شکایت سیل قائم 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن  سیکریٹریٹ اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے 21  اضلاع میں 27 اگست کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی نگرانی تین روز کے لئے کنٹرول روم / شکایت سیل قائم کر دیا گیا۔

 مرکزی کنٹرول روم  انتخابی عمل کی مانیٹرنگ، شکایات کے ازالے کے لئے قائم کیا گیا ہے جو انتخابات کے نتائج مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا۔

 مرکزی کنٹرول روم میں افسران بمع مانیٹرنگ ٹیم انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔  مرکزی کنٹرول روم 26  اگست  سے 28  اگست تک قائم رہے گا۔

 مرکزی کنٹروم روم سے سینئر افسران بمع مانیٹرنگ ٹیم تین روز تک بلا تعطل انتخابی عمل کی کڑی نگرانی کرے گا  اس کے علاوہ انتخابی عمل کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا  جائے  گا۔

کنٹرول روم پولنگ کا عمل شروع ہونے سے ابتدائی نتائج کے مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا۔ پولنگ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت درج کرنے کے لئے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں