بلدیاتی ضمنی انتخابات : ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری

خیبر پختونخوا میں بلدیات کی خالی نشستوں کے لیے 65 دیہات اور نیبر ہوڈ کونسلز میں ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔‏

‏پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، اپر اور لوئر دیر اور باجوڑ سمیت 21 اضلاع میں ضمنی انتخابات ہوئے۔‏

‏256 ‏‏پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے‏‏ جن میں کم از کم 159 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 84 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔‏

‏پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی جبکہ پولنگ اسٹیشنوں کی حدود میں موجود افراد کو مقررہ وقت کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر شام چھ بجے تک پولنگ ہوئی۔‏

‏سینئر پولیس عہدیداروں نے امن و امان کو برقرار رہی اور پرامن ووٹنگ ہوئی جس کے لئے سیکورٹی فورسز بھی تعینات کی گئیں تھیں۔‏