سربراہ شعبہ امراض چشم سول اسپتال پروفیسر مظہرالحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آشوب چشم کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
پروفیسر مظہر الحق کے مطابق کراچی کے مختلف اضلاع میں ہر عمر کے افراد آنکھوں کی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں، آنکھوں کا یہ مرض ایک سے دوسرے فرد میں پھیلتا یے۔
انہوں نے بیماری کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ اس بیماری کی عام علامات میں آنکھوں سے پانی آنا، سرخ ہونا اور خارش ہونا شامل ہیں، چشمہ لگانے سے مرض کے پھیلاؤ میں فرق نہیں پڑتا۔
سربراہ امراض چشم سول اسپتال نے حفاظتی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ آنکھوں سے نکلنے والی رطوبت اچھی طرح صاف کرنا لازمی ہے، متاثرہ فرد ٹیشو یا صاف و نرم کپڑے سے آنکھیں صاف کرے۔ متاثرہ فرد اپنا تولیہ، صابن اور تکیہ الگ رکھے۔