چیئرمین پی ٹی آئی ملک کا تاحیات حکمران بننا چاہتے تھے، پرویز خٹک

مانسہرہ:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ  چیئرمین پی ٹی آئی ملک کا تاحیات حکمران اور بادشاہ بننا چاہتے  تھے، ان کی کی کام کرنیکی نیت ہی نہیں تھی، وہ فرعون تھے۔کہتا تھے کہ جس کا دل کرے چلا جائے مجھے کوئی فکر نہیں۔

 پیر  کے روز مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک  نے کہا کہ  ہماری مرکز اور صوبے میں حکومت رہی لیکن افسوس ہم نیا پاکستان نہ بنا سکے، تحریک انصاف نے ساڑھے تین سال ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔

سربراہ پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین کا کہنا تھا خیبر پختونخوا میں حکومت صرف میری ذاتی کاوش سے بنی تھی، کے پی حکومت میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کریڈٹ نہیں تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے میرے  ساتھ کئی وعدے کیے لیکن مکر گئے۔

پررویز خٹک نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دینے سے منع کیا، محمود خان کو کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دو گے تو مست ہو جائیں گے، ہم بلدیاتی نظام کو درست کریں گے