لکی مروت ، نا معلوم افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

حکام کے مطابق لکی مروت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نا معلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں اہلکاروں میں بشیر خان اور سیف علی خان شامل ہیں جبکہ عصمت اللہ، امداد اور انعام اللہ زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔