سرحد چیمبر کا ملک گیر تاجر ہڑتال کی حمایت کا اعلان

خیبرپختونخوا کے صنعتکاروں اُور تاجروں کی نمایندہ تنظیم سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بجلی کی قیمت میں اضافے اُور بجلی بلوں میں مختلف قسم کے ٹیکسیز کی مذمت کرتے ہوے دو ستمبر کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ 

منگل کے روز سرحد چیمبر کے صدر دفتر میں منعقدہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے چیمبر کی منتخب کابینہ موجود اُور سابق صدور و اراکین نے خطاب کرتے ہوے وفاقی حکومت سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوے صنعتکاروں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے عام آدمی کا بجلی بل اُس کی مالی سکت سے زیادہ ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگای کی شدت میں بھی اضافہ ہوا۔ 

سرحد چیمبر نے 2 ستمبر کے روز آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔