خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے مزید 2 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزرااپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنرہاوس پشاور میں نگران صوبائی وزراکی تقریب حلف برداری ہوئی،گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراسے ان کے عہدے کا حلف لیا،بحثیت نگران صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں انجینئر عامر ندیم درانی اور انجینئر احمد جان شامل ہیں،نگران وزیراعلیٰ اعظم خان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے،گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی نگران صوبائی وزراکو مبارکباددی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔