ایپل کے فلیگ شپ اسمارٹ فون آئی فون 15 سیریز کی 12 ستمبر کو ہونے والی لانچ سے قبل اہم تفصیلات لیک کر دیں گئیں۔
متعدد چینی لیکرز کےساتھ کام کرنے والے انڈسٹری کے خبری میجن بیو نے ایک پوسٹ میں آئی فون 15 کے نئے ڈیزائن، ڈسپلے، کیمرا اور کلر کے حوالے سے تفصیلات بتائی ہیں۔
ڈیزائن کے متعلق بیو نے لکھا کہ اس سال فون کا فریم بہت واضح نہیں ہےیہ معلوم نہیں کہ یہ کونسا مٹیریل ہے لیکن اس میں 90 فی صد ٹائٹینئم پر مشتمل مخلوط دھات ہے۔ یہ اقدام ممکنہ طور پر آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کو ان کے گزشتہ آئی فون ماڈلز سے کم وزن بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔