پشاورمیں بجلی بلوں کے خلاف پہلی شٹرڈاؤن ہڑتال

صوبائی دار الحکومت پشاور میں تاجروں کی جانب سے بجلی بلوں کے خلاف آج شٹرڈاؤن ہڑتال اعلان کیا گیا ہے۔

شہر بھرکی اکثرمارکیٹیں بند ہونے کی وجہ سے سُنسان ہے، جس پر تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے مہنگے بل اوربڑھتی مہنگائی اب قابل برداشت نہیں ہیں۔

تاجروں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری اشرافیہ کی مفت بجلی ختم کرے اورعوام اور تاجروں کو ریلیف فراہم کی جائے۔

دوسری جانب مہنگائی کے خلاف خیبرپختونخوا بار کونسل نے بھی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے آج عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

بار کونسل کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کی عدالتوں میں آج وکلاء پیش نہیں ہونگے، یوٹیلٹی بلزمیں اضافے نےعوام کی کمر توڑ دی، جس کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔

بار کونسل نے پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس بلوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام بنیادی آئینی حقوق سے محروم ہورہے ہیں۔