مالی بحران: سرکاری ہسپتالوں کے بقایا جات ایک ارب چھبیس کروڑ سے تجاوز کر گئے

فنڈز کے بحران کی وجہ سے محکمہ صحت کے ذمے ادویات سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے بقایاجات ایک ارب26کروڑ روپے سے بڑھ گئے ہیں ان ادویات کو گذشتہ برس سپلائی کیا گیا تھا لیکن گزشتہ مالی سال کے دوران اس کیلئے ادائیگی نہیں کی گئی اور اب محکمہ صحت کے پاس ادائیگی کیلئے پیسے موجودنہیںجس کی وجہ سے مذکورہ کمپنیوں سے مزید ادویات کو سپلائی نہیں کیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے گزشتہ مالی سال کے دوران سپلائی کمپنیوں سے ہسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری کی تھی
جن میں سے ایک ارب26کروڑ روپے تاحال جاری نہیں کئے گئے ہیں اس حوالے سے کمپنیوں کی جانب سے مسلسل درخواستوں کی روشنی میں محکمہ صحت نے صوبائی حکومت سے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی ہے لیکن اس پر غور نہیں ہوا ہے ذرائع نے بتایا کہ فنڈز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ان کمپنیوں سے مزید خریداری بھی نہیں کی جارہی اور اگر یہ پیسے جاری نہیں کئے گئے تو اس سے آگے چل کر پیچیدہ مسائل پیدا ہوں گے